محرم الحرام کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد کی اپنے مرحوم رشتہ داروں کی قبروں پر حاضری،فاتحہ پڑھی اور قبروں پر پھولوں کی پتیاں ڈالیں

ہفتہ 5 جولائی 2025 18:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)محرم الحرام کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے مرحوم رشتہ داروں کی قبروں پر حاضری دی اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی اور اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر پھولوں کی پتیاں ڈالیں۔

(جاری ہے)

قبرستانوں کو جانے والی سڑکوں پر جگہ جگہ پھولوں کے عارضی اسٹالز لگائے گئے تھے تاکہ اپنے پیاروں کی یاد میں قبرستان میں جاکر قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھانے کے خواہاں حضرات یہاں سے خریداری کر سکیں پھول فروشوں نے بھی موقع سے فائدہ اٹھایا اور پھولوں کے ہاروں اور پتیوں کی قمیتوں میں من مانا اضافہ کر کے عمومی ایام کے مقابلے میں 20روپے پائو ملنے والی پھول کی پتیاں 45روپے پائو میں فروخت کیں۔

متعلقہ عنوان :