ایشیاء کپ کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہوگی

بلاک بسٹر پاک بھارت تصادم کے سات میچوں کے پیکج کے ٹکٹوں کی قیمت 1400 درہم ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 30 اگست 2025 11:54

ایشیاء کپ کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہوگی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 اگست 2025ء ) ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 40 درہم رکھی گئی ہے، دبئی میں شیڈول میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 50 درہم رکھی گئی ہے۔
ٹکٹس کی فروخت میں پاک بھارت میچ کی ٹکٹس بھی شامل ہیں، پاک بھارت میچ کے 7 ٹکٹس پر مشتمل پیکج 1400 درہم میں دستیاب ہوگا۔
ابتدائی مرحلے میں آن لائن ٹکٹس کی فروخت شروع کی گئی ہے جبکہ آئندہ چند روز میں فزیکل ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگی، دونوں مقامات پر ٹکٹوں کی فزیکل سیل 'آنے والے دنوں' میں شروع ہو جائے گی جس کی تفصیلات کا اعلان وقت پر کیا جائے گا۔

شائقین ایشیا کپ 2025 کے بقیہ ہر ایک میچ کے لیے علیحدہ (اسٹینڈ اسٹون) ٹکٹ خرید سکتے ہیں جو سات میچوں کے ٹکٹوں کے پیکج میں شامل نہیں ہیں، آنے والے دنوں میں ٹکٹ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم اور زید کرکٹ اسٹیڈیم، ابوظہبی دونوں کے ٹکٹ دفاتر پر بھی دستیاب کرائے جائیں گے، تفصیلات کا اعلان وقت آنے پر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مینز ایشیا کپ کا 15 واں ایڈیشن ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس میں آٹھ ٹیمیں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، اومان، یو اے ای اور ہانگ کانگ کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں سخت حریف پاکستان اور بھارت کے ساتھ میزبان متحدہ عرب امارات اور عمان جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔
آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے ابوظہبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان کا ہانگ کانگ سے مقابلہ ہوگا۔