سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کا تھانہ جاتلی کے علاقہ سید کسراں کا دورہ

محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں

ہفتہ 5 جولائی 2025 21:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے تھانہ جاتلی کے علاقہ سید کسراں کا دورہ کیا، ایس ڈی پی او گوجرخان، ایس ایچ او جاتلی اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، سی پی او نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے تھانہ جاتلی کے علاقہ سید کسراں کا دورہ کیا، ایس ڈی پی او گوجرخان، ایس ایچ او جاتلی اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، سی پی او نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں، پنجاب حکومت کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور سکیورٹی ایس او پیز پر عمل درآمد ہمہ وقت یقینی بنایا جارہا ہے، راولپنڈی پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھارہی ہے۔