چین اور برازیل ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے کام کر رہے ہیں، چینی وزیر اعظم لی چھیانگ

اتوار 6 جولائی 2025 14:40

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریو ڈی جنیرو میں برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا سے ملاقات کی ہے۔چینی میڈیا کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور برازیل کے تعلقات اس وقت تاریخ کے بہترین دور میں ہیں اور دونوں فریق ایک مزید منصفانہ دنیا اور پائیدار چین برازیل ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال مئی میں صدر لولا کے دورہ چین کے دوران دونوں سربراہان مملکت نے چین برازیل ہم نصیب معاشرے کو مزید وسعت دینے اور مشترکہ طور پر کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے پر اہم اتفاق کیا تھا۔ چین دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے فائدے میں تعاون کے مزید عملی نتائج حاصل کرنے کے لئے برازیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

لی چھیانگ نے کہا کہ چین برازیل کے ساتھ مل کر بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے فریم ورک کے تحت تجارت، مالیات اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں دوطرفہ تعاون کو مستحکم اور گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے ملاقات کے دوران کہا کہ برازیل اور چین کے عوام کے درمیان دوستی بہت گہری ہے۔ برازیل چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ہم اعلیٰ سطحی تبادلوں کو مزید مضبوط بنانے، معیشت اور تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، فنانس اور ایرو سپیس کے شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :