چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 33.222 کھرب ڈالر تک پہنچ گئے

پیر 8 ستمبر 2025 14:09

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 33.222 کھرب ڈالر تک پہنچ گئے
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)چین کے زرمبادلہ کے ذخائر اضافہ سے 33.222کھرب امریکی ڈالر تک جا پہنچے۔عرب ٹی وی کے مطابق چین کے زرمبادلہ کے ذخائر اگست کے اختتام پر بڑھ کر33.222کھرب امریکی ڈالر تک پہنچ گئے جو جولائی کے اختتام کے مقابلے میں 29.9 ارب ڈالر یا 0.91 فیصد زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے مطابق یہ اضافہ کرنسی کے تبادلے اور اثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلی کے مشترکہ اثرات کا نتیجہ ہے۔

اگست میں امریکی ڈالر انڈیکس میں کمی ریکارڈ کی گئی کیونکہ بڑی معیشتوں کی مالیاتی پالیسیوں سے متعلق توقعات اور میکرو اکنامک ڈیٹا نے منڈی پر اثر ڈالا جبکہ عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتوں میں عمومی اضافہ دیکھا گیا۔انتظامیہ کے مطابق چین کی معیشت مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن ہے، جو مضبوط لچک اور توانائی کی حامل ہے اور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کے مجموعی استحکام کے لیے ٹھوس معاونت فراہم کر رہی ہے۔