
بھارتی آرمی چیف کا مسلح افواج کے درمیان سنگین اختلافات کا اعتراف
ایک مشترکہ کمانڈ کے تحت فوج، فضائیہ اور بحریہ کا انضمام ناگزیر ہے، جنرل دویدی کی گفتگو
پیر 8 ستمبر 2025 14:27

(جاری ہے)
آرمی چیف کا یہ بیان بھارتی فضائیہ اور بحریہ کی جانب سے عوامی سطح پر مختلف موقف کے اظہار کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔
حال ہی میں تینوں مسلح افواج کے ایک سیمینار’’رن سمواد‘‘میں ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے تریپاٹھی نے مشترکہ کمانڈ کے لیے دبائو کے حوالے سے خبردارکرتے ہوئے منصوبہ کے فوری نفاذ کی مخالفت کی۔ ان کے خیالات فوج کے موقف سے بالکل مختلف ہیںجو مسلح افواج کے درمیان سنگین اختلافات کو ظاہر کرتے ہیں۔یہاں تک کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بھی افواج کے اندر موجود اختلافات کو تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے بہترین مفاد میں اختلافات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف ادارہ جاتی اختلافات کی عکاسی کرتا ہے بلکہ مودی حکومت کی فوجی تنظیم نو کی خواہش پر عملدرآمد کی صلاحیت پر بھی سوال اٹھاتا ہے۔آرمی چیف نے اعتراف کیا کہ ڈرونز اور UAVsمستقبل کی جنگوں میں سب سے اہم کردارادا کریں گے ۔ انہوں نے فوجی ہارڈ ویئر اور UAVsپر جی ایس ٹی کی حالیہ کٹوتیوں کوسراہا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ فوج، فضائیہ اور بحریہ کے درمیان اختلافات کو عوامی سطح پر لانا بھارت کے جنگی نظریے میں ہم آہنگی کے فقدان کو ظاہر کرتا ہے جس سے اس کے فوجی تیاری کے دعوئوں پر شکوک وشبہات پیدا ہوتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارتی آرمی چیف کا مسلح افواج کے درمیان سنگین اختلافات کا اعتراف
-
آئیوری کوسٹ میں دریائی گھوڑے نے حملہ کر کے کشتی ڈبو دی
-
جاپان کا جولائی میں کرنٹ اکائونٹ سرپلس 18 ارب ڈالرتک جاپہنچا
-
چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 33.222 کھرب ڈالر تک پہنچ گئے
-
یوکرین تنازعہ،آئندہ چند روز تک روسی صدرسے ٹیلی فون پر رابطہ کرونگا،ٹرمپ
-
آسٹریلیا ، شوہر اور ساس سسر کو زہریلے مشروم کھلاکے مارنے والی خاتون کو 33 سال قید
-
ٹرمپ کی حماس کو شرائط قبول کرنے کی آخری وارننگ، سنگین نتائج کی دھمکی
-
امریکا کے آئرن ڈوم منصوبے کی قیادت بنگلا دیشی نژاد مسلم افسر کے سپرد
-
ایران نے پابندیاں ختم کرنے کے بدلے جوہری پروگرام محدود کرنے کی آمادگی ظاہرکردی
-
شامی خاتون اول کی گریجویشن مکمل، ڈگری اپنے شوہر صدر احمد الشرع سے وصول کی
-
صفائی کے نظام کو بہتر اور معیاری بنانے سے درمیانی اور کم آمدنی والے ممالک کی مجموعی قومی پیداوار میں 5 فیصد تک اضافہ ممکن ہے، عالمی بینک
-
پابندیاں اٹھانے کے بدلے ایک حقیقی معاہدے کے لیے تیار ہیں ، ایران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.