آسٹریلیا ، شوہر اور ساس سسر کو زہریلے مشروم کھلاکے مارنے والی خاتون کو 33 سال قید

پیر 8 ستمبر 2025 14:06

آسٹریلیا ، شوہر  اور ساس سسر کو زہریلے مشروم کھلاکے مارنے والی خاتون ..
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)آسٹریلوی خاتون پر ساس سسر سمیت 3 افراد کو زہریلے مشروم کھلا کر قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے کے بعد عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنادی۔ سال 2023 میں آسٹریلین خاتون ایرن پیٹرسن پر اپنے سابق شوہر کے 3 رشتے داروں کو زہریلے مشروم والا کھانا کھلا کر قتل کرنے کا الزام تھا، مرنے والوں میں خاتون کے ساس سسر بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس قتل نے پورے آسٹریلیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور اس جرم میں خاتون پر مقدمہ چلایا گیا تھا جس کے بعد رواں سال جولائی میں آسٹریلوی عدالت نے خاتون کو 3 افراد کے قتل کے کیس میں قصور وار قرار دیا تھا تاہم انہیں سزا سنائی گئی ۔ جیوری نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے 50 سالہ خاتون کو عمر قید کی سزا سنائی جس کی مدت کم از کم 33 سال ہوگی اور یہ سزا پوری کرنے کے بعد ہی وہ رہائی کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :