وزیراعلی گلگت بلتستان کا سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ ، عاشورہ کے جلوس کی مانیٹرنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا

اتوار 6 جولائی 2025 20:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے عاشورہ کے جلوس کی مانیٹرنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون،فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا،انسپکٹر جنرل پولیس افضل محمود بٹ، سیکرٹری داخلہ سید علی اصغر سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے عاشورہ جلوس کی سکیورٹی کے حوالے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو الرٹ رہنے اور سکیورٹی انتظامات کو مزید فول پروف بنانے کے احکامات بھی جاری کئے۔