سیالکوٹ،ریسکیو 1122 کی جانب سے دس محرم الحرام کے جلوسوں کو ایمرجنسی میڈیکل کوریج مہیاکی گئی

اتوار 6 جولائی 2025 22:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) ریسکیو 1122سیالکوٹ کی جانب دس محرم الحرام کےجلوسوں و منعقدہ مجالس میں ریسکیورز ایمرجنسی میڈیکل کوریج مہیا کی گئی۔ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق ایمرجنسی میڈیکل کوریج میں ریسکیو کی 4 فائر و ریسکیو گاڑیاں،24 ریسکیو موٹر سائیکلز،14ریسکیو و 7 پرائیویٹ ایمبولینس نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ریسکیورز نے 489 عزاداروں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی جبکہ 20 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس کوریج میں 102ریسکیو سکاوٹس بھی شریک تھے جنہیں ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ نے لیڈ کیا۔ ضلع بھر میں 25 اہم امام بارگاہوں و جلوسوں میں میڈیکل کوریج مہیا کی گئی۔ ریسکیورز و ریسکیو اسکاوٹس پر مشتمل موبائل میڈیکل ٹیمیں جلوس کے ساتھ موجود رہےتا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا جا سکے۔