دلجیت معاملے پر وضاحت کو ضروری نہیں سمجھتا، نصیرالدین شاہ

اگر فیس بک نے میری دلجیت دوسانجھ کے حق میں کی گئی پوسٹ ہٹائی دی ہے تو اسے وضاحت سمجھنا ٹھیک ہوگا

پیر 7 جولائی 2025 14:59

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ دلجیت دوسانجھ معاملے پر میں کسی وضاحت کو ضروری نہیں سمجھتا۔بھارتی اخبار میں شائع مضمون میں لیجنڈ اداکار نے کہا کہ اگر فیس بک نے میری دلجیت دوسانجھ کے حق میں کی گئی پوسٹ ہٹائی دی ہے تو اسے وضاحت سمجھنا ٹھیک ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ مجھے کسی چیز پر وضاحت دینے کی ضرورت نہیں، جو کہہ دیا، اُس پر قائم ہوں، فلم انڈسٹری سے حمایت نہ ملنے پر بھی مایوس نہیں۔

نصیرالدین شاہ نے سردار جی 3 میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی شمولیت سے پیدا کے تنازع میں دلجیت دوسانجھ کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی اور کہا تھا کہ مجھے لوگوں سے حمایت کی توقع نہیں تھی۔لیجنڈ اداکار نے یہ بھی کہا کہ دلجیت دوسانجھ کے حق میں کئی گئی میری سوشل میڈیا پوسٹ ہٹادی گئی ہے، میں نے اسے خود ڈیلیٹ نہیں کیا، مجھے تنقید کی بھی پرواہ نہیں ہے۔