ومبلڈن ٹینس: ٹاپ سیڈ آریانا سبالنکا نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پیر 7 جولائی 2025 17:22

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)ومبلڈن ٹینس میں ٹاپ سیڈ آریانا سبالنکا نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، راؤنڈ آف 16 میں سبالینکا نے بیلجیم کی ایلیسی مارٹینز کو شکست دی۔

(جاری ہے)

لندن میں کھیلے جا رہے ایونٹ میں عالمی نمبر ایک بیلاروس کی 27 سالہ آرینا سبالنکا نے بیلجیم کی ایلیسی مارٹینز سے مقابلہ 6-4 اور 7-6 سے جیتا، اب ان کا مقابلہ لورا زیگمونڈ سے ہو گا، جو سیمی فائنل کی راہ میں ان کی اگلی رکاوٹ ہیں۔جرمنی کی لاورا سیجمند نے بھی ومبلڈن کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، 37 سالہ جرمن پلیئر ومبلڈن اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔لاورا سیجمند نے ارجنٹائن کی سلونا سیئرا کو 6-3، 6-2 سے شکست دی۔

متعلقہ عنوان :