اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں ، چرس ، پستول برآمد

پیر 7 جولائی 2025 17:28

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات کی روشنی میں منشیات فروش امیر دانش ولد شفاء اللہ ساکن دارلسلام کالونی اٹک شہر کے قبضہ سے 1440 گرام چرس برآمد کر لی دوسری جانب تھانہ باہتر پولیس نے گرفتار ملزم ارسلان طارق ولد طارق محمود ساکن گجر خان ضلع راولپنڈی سے دوران تفتیش اسلحہ آتشیں پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

اٹک پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ہر دو ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا۔\378