برائلر گوشت 15 روپے سستا، فی کلو نئی قیمت 475 روپے مقرر

پیر 7 جولائی 2025 23:22

برائلر گوشت 15 روپے سستا، فی کلو نئی قیمت 475 روپے مقرر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2025ء) برائلر گوشت کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد فی کلو گوشت 15 روپے سستا ہو گیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق یوم عاشور پر برائلر گوشت کی قیمت 500 روپے فی کلو تک جا پہنچی تھی تاہم آج برائلر گوشت کی نئی سرکاری قیمت 475 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

زندہ برائلر کی قیمت بھی کم ہوئی ہے، جس کے تحت پرچون سطح پر فی کلو 344 روپے اور ہول سیل میں 330 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ طلب میں کمی اور رسد میں بہتری کے باعث قیمتوں میں کمی آئی ہے۔شہریوں نے گوشت کی قیمت میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت قیمتوں پر عملدرآمد بھی یقینی بنائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :