ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کلر سیداں میں بچوں کا تالاب میں نہاتے جاں بحق ہونے پر نوٹس

پیر 7 جولائی 2025 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء) ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کلر سیداں میں بچوں کا تالاب میں نہاتے جاں بحق ہونے پر نوٹس لے لیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ڈی سی راولپنڈی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ڈی سی راولپنڈی نے بتایا کہ بچے تالاب میں نہاتے ہوئے جاں بحق ہوئے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت کی فراہمی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ دریاں نہروں ندی نالوں اور برساتی نالوں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کا خیال رکھیں انہیں ندی نالوں تالابوں اور دریائوں میں ہر گز نہانے نہ دیں۔ انتظامیہ دفعہ 144کے کے نفاذ پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو دریاں ندی نالوں کے اطراف پیٹرولنگ بڑھانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ شہریوں کو آگاہی کیلئے پابندی سے متعلق پمفلٹس نوٹس بورڈز اور مساجد میں اعلانات کروائے جائیں۔