ْدریائے سندھ کوٹری بیراج سے نکلنے والی نہروں میں زیادہ پانی چھوڑنے کے باعث نہریں اوور فلو

ْنہروں میں زیادہ پانی ہونے کی وجہ سے نہروں میں شگاف پڑ گئے جس سے متعدد دیہات زیر آب آ گئے

پیر 7 جولائی 2025 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)دریائے سندھ کوٹری بیراج سے نکلنے والی نہروں میں زیادہ پانی چھوڑنے کے باعث نہریں اوور فلو ہو گئیں،نہروں میں زیادہ پانی ہونے کی وجہ سے نہروں میں شگاف پڑ گئے جس سے متعدد دیہات زیر آب آ گئے۔کوٹری بیراج سے نکلنے والی نیو پھلیلی کینال میں پڑنے والے شگاف کے نتیجے میں متعدد دیہات زیر آب آ گئے، پانی گھروں میں داخل ہونے کے باعث قیمتی سامان کو نقصان پہنچا، انتظامیہ نے شگاف بھرنے کے لیے کاروائی شروع کر دی، پھلیلی کینال کی آر ڈی 122 کے مقام پر پڑنے والے شگاف کے باعث دیہی علاقے نورانی شریف کمون قمبرانی، کمدار ملاح، لونگ ملاح سمیت دیگر میں پانی بھرنے کے نتیجے میں سینکڑوں ایکڑ پر کاشت شدہ فصلیں زیر آب آ گئیں جبکہ متاثرہ دیہاتوں کے مکین اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، اس حوالے سے انتظامیہ کو کہنا ہے کہ نہر میں پانی کا بہا تیز ہونے کے باعث شگاف پڑا ہے جس کو بھرنے کے لیے ٹیمیں سرگرم ہیں تاہم مسلسل پانی کا دبا بڑھنے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

سیلاب سے متاثرہ ہونے والے سینکڑوں افراد کو گاں میں موجود اسکولوں اور سرکاری عمارتوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ پھلیلی نہر کا پانی اوور فلو ہونے سے کالی موری، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اطراف میں بھی پانی بھر گیا ہے، نہر کے ساتھ بنے پارک اور تفریحی مقامات پانی میں ڈوب گئے۔

متعلقہ عنوان :