
غزہ میں جاری انسانی بحران نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،سعودی وزیر خارجہ
عالمی برادری انسانی امداد کی فراہمی اور نہتے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے،خطاب
منگل 8 جولائی 2025 10:35
(جاری ہے)
وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر تعمیری تعاون کا خواہاں ہے تاکہ مشترکہ ترقی اور مواقع سے بھرپور مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکے۔
انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن اور پیرس معاہدے سے سعودی عرب کی وابستگی کا اعادہ کیا اور زور دیا کہ دنیا کو مختلف ممالک کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے متوازن اور قابلِ عمل حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب جو پانی کی قلت جیسے ماحولیاتی چیلنجز سے دوچار ہے نے اس حوالے سے جدید ٹیکنالوجی اور طریقہ کار اپنائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مملکت نے عالمی سطح پر پانی کی منصفانہ دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے عالمی تنظیم برائے پانی کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا۔وزیر خارجہ نے سعودی ویژن 2030 کے تحت صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی، جن میں بیماریوں سے بچا، مربوط طبی نگہداشت اور ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کی استعداد میں اضافہ شامل ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی حج و عمرہ جیسے بڑے اجتماعات کی کامیاب انتظامی مثالیں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مملکت نے جدید منصوبہ بندی اور ابتدائی انتباہی نظاموں کو فروغ دے کر اپنی حیثیت ایک علاقائی طبی ہنگامی مرکز کے طور پر مستحکم کی ہے، جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا ہے
-
آپ کے ہاتھ میں موبائل فون ہے تو آپ اسرائیل کا ایک ٹکڑا پکڑے ہوئے ہیں‘ نیتن یاہو
-
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
-
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو دوحہ پر حملہ کرنے سے 50 منٹ پہلے آگاہ کیا تھا‘ امریکی میڈیا کا انکشاف
-
آسٹریلیا کا سوشل میڈیا پر کم عمر افراد کے لیے نیا قانون نافذ ،16 سال سے کم عمر پر پابندی
-
صدر ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کو قتل کرنے سے پہلے مبینہ ملزم نے ایک پیغام بجھوایا.ڈائریکٹرایف بی آئی
-
ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے،اسحق ڈار
-
میمفس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کا اعلان، ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط
-
گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
-
نیتن یاہو نے دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے ٹرمپ کو آگاہ کردیا تھا، امریکی میڈیا کا انکشاف
-
میچ ہوسکتا ہے تو یاتری پاکستان کیوں نہیں جاسکتے وزیراعلی بھارتی پنجاب
-
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.