پشاور‘ مکان میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق، 2 فائر فائٹرز کی بھی حالت غیر

آگ بجھانے کے عمل میں 6 فائرٹینڈرز اور 40 اہلکاروں نے حصہ لیا: ریسکیو

منگل 8 جولائی 2025 15:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) کوچی بازار میں مکان میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق پشاور کے علاقے کوچی بازار میں ایک مکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں گھر میں موجود 2 خواتین اور 2 مرد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ریسکیو حکام کیمطابق آگ بجھانے کے عمل میں 6 فائرٹینڈرز اور 40 اہلکاروں نے حصہ لیا جب کہ اس دوران 2 فائر فائٹرز کی حالت بھی غیر ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :