جنوبی وزیرستان لوئر‘ تحصیل برمل میں ایک دن کیلئے کرفیو نافذ

کرفیو میں ایمرجنسی سروسز اور اجازت یافتہ افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا: نوٹیفکیشن

منگل 8 جولائی 2025 15:54

جنوبی وزیرستان لوئر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) تحصیل برمل میں ایک دن کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرفیو سکیورٹی تھریٹس اور خدشات کے پیش نظر لگایا گیا ہے اورکرفیو کے باعث راغزئی بازار صبح 6 سے شام 7 بجے تک مکمل بند رہیگا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گاڑی والوں کو سکیورٹی فورسز سے 50 میٹر دور رُکنا ہوگا.نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو میں ایمرجنسی سروسز اور اجازت یافتہ افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :