ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت 14 جولائی سے شروع ہونے والی بیگ کیچ اپ مہم کی تیاریوں بارے اجلاس

منگل 8 جولائی 2025 16:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی زیر صدارت 14 جولائی سے شروع ہونے والی بیگ کیچ اپ BCU-III مہم کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ صحت کے افسران اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹر غلام اسحاق نے BCU-III مہم کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کی تمام تیاریوں پر نظرثانی کرنے کے بعد ای پی آئی فرنٹ لائن ورکرز کو مناسب اور بروقت سکیورٹی دینے، تحصیل سطح پر روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کا انعقاد اور دیگر متعلقہ محکموں کو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے حوالے سے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :