ایف بی آر نے 2 لاکھ سے زائد کی کیش ٹرانزیکشنز کو ہائی رسک قرار دے کر نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا

فنانس ایکٹ کے تحت نئی پابندیاں عائد ،2 لاکھ روپے سے زائد کیش جمع کروانے پر 20.79 فیصد ٹیکس بھی لاگو ہوگا

منگل 8 جولائی 2025 20:23

ایف بی آر نے 2 لاکھ سے زائد کی کیش ٹرانزیکشنز کو ہائی رسک قرار دے کر نگرانی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے 2 لاکھ روپے سے زائد کی کیش ٹرانزیکشنز کو ہائی رسک قرار دے کر نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا،فنانس ایکٹ 2025 کے تحت کیش ٹرانزیکشنز پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق2 لاکھ روپے سے زائد کیش جمع کروانے پر خودکار ٹریسنک کی جائے گی، 2 لاکھ روپے سے زائد کیش جمع کروانے پر 20.79 فیصد ٹیکس بھی لاگو ہوگا۔

ایک ہی ٹرانزیکشن میں 2 لاکھ سے زائد کیش جمع کرانے پر رقم سے لیجر میں کریڈٹ بھی نہیں ہوگی، ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پر ایف بی آر خودکار سسٹم سے نگرانی کرے گا۔مشکوک کیش ٹرانزیکشنز پر متعلقہ بینک ایف بی آر کو رپورٹ بھی کر سکے گے، 2 لاکھ سے زائد رقم پر جمع کنندہ سے ثبوت اور وضاحت بھی طلب کی جا سکتی ہے،ایف بی آر کا ہائی رسک ٹرانزیکشنز پر سخت ٹریکنگ سسٹم نافذ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :