Live Updates

شارجہ میں بچوں کے لئے چھوٹا ماہر معاشیات پروگرام کا آغاز

منگل 8 جولائی 2025 20:57

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)شارجہ میں بچوں کو پیسے سنبھالنے کی تربیت کے پروگرام چھوٹا ماہر معاشیات کا آغاز کر دیا گیا ۔اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق محکمہ اقتصادی ترقی شارجہ (ایس ای ڈی ڈی)نے ایک نیا پروگرام متعارف کرایا ہے جسے "چھوٹا ماہر معاشیات کا نام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس اقدام کا مقصد نوجوانوں میں معاشی شعور اور پیسے کے انتظام کی مہارت پیدا کرنا ہے، جو "سال برائے کمیونٹی کے وژن کے تحت ترتیب دیا گیا ہے۔

یہ پروگرام آٹھ روزہ تربیتی سرگرمیوں پر مشتمل ہے جس کا مقصد نوجوان نسل کو بچت، سرمایہ کاری اور کاروباری مہارتوں کی ابتدائی تعلیم دینا ہے۔ اس کے ذریعے بچوں کو پیسے کی اہمیت، ہوشیار خرچ کرنے کے اصول، اور بجٹ سازی جیسے بنیادی تصورات سے روشناس کرایا جائے گا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات