غزہ میں حماس سے جھڑپ میں 5 صہیونی فوجی ہلاک، 14 زخمی

منگل 8 جولائی 2025 22:23

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2025ء) شمالی غزہ میں حماس سے جھڑپ کے دوران 5 صہیونی فوجی ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران اس کے 5 فوجی ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ 2 فوجی شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران مارے گئے، جب کہ اسی واقعے میں 3 دیگر فوجی بھی ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوئے۔

فوج کے مطابق زخمی فوجیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کے اہلِ خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق زخمی اہلکاروں کو نکالنے کی کوشش کے دوران فورسز پر علاقے میں فائرنگ بھی کی گئی، زخمی ہونے والے 14 اہلکاروں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں حملہ کیا گیا اسے فوجی کارروائی سے قبل فضائی حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔