میرپور خاص میں ملازمت کے بہانے خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی

منگل 8 جولائی 2025 21:50

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)میرپور خاص میں مبینہ طور پر ملازمت دلانے کے بہانیخاتون سے اجتماعی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔خاتون کے اجتماعی زیادتی کے الزام پر پولیس نے رکن ڈسٹرکٹ کونسل عمر کوٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق 25 سالہ خاتون کی درخواست پر ویمن تھانے نے 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔حکام کے مطابق مقدمے کے مرکزی ملزم عبدالحکیم آریسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم مکیش کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزم کو مقامی عدالت نے 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :