ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت سرکلر روڈ پارکنگ پلازہ کے حوالے سے اجلاس

منگل 8 جولائی 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پروجیکٹ اتھارٹی، ایس ایس پی ٹریفک اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان کے ہمراہ سرکلر روڈ پارکنگ پلازہ کے حوالے سےاجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایس ایس پی ٹریفک ڈاکٹر محمد سمیع ملک، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر فیصل احمد خان، اور سی ای او پارکنگ پلازہ پروجیکٹ عامر صدیقی نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سرکلر روڈ پارکنگ پلازہ کو مکمل طور پر فعال بنانے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تمام متعلقہ آفیسران نے سرکلر پارکنگ پلازہ پر بریفنگ دی اور موجودہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت جاری کی کہ پارکنگ پلازہ کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال بنایا جائے تاکہ شہر میں ٹریفک دباؤ میں کمی لائی جا سکے اور شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

متعلقہ عنوان :