لاہور میں 59 عمارتیں خطرناک قرار، فہرست جاری

ضلعی انتظامیہ کی فہرست کے مطابق 59 خطرناک عمارتوں میں سے 33 داتا گنج بخش ٹاؤن میں واقع ہیں‘نوٹسز جاری

بدھ 9 جولائی 2025 13:28

لاہور میں 59 عمارتیں خطرناک قرار، فہرست جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کی خطرناک عمارتوں کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں 9 ٹاؤنز میں 59 بوسیدہ عمارتوں کو خطرناک قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی فہرست کے مطابق 59 خطرناک عمارتوں میں سے 33 داتا گنج بخش ٹاؤن میں واقع ہیں، ان 33 میں سے 26 خطرناک عمارتیں پرائیوٹ ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 59 خطرناک عمارتوں میں سے 46 گھریلو اور 12 کمرشل ہیں جبکہ 22 ایسی ہیں جن کی مرمت ممکن نہیں۔44 بوسیدہ عمارتوں میں لوگ رہائش پذیر ہیں۔ خطرناک اور بوسیدہ عمارتوں کو خالی کروانے کے لیے 2 دو نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :