Live Updates

پنجاب کے بعد سکھر گڈو بیراجوں کے مقام پرسیلابی صورتحال برقرار

پنجاب کے دریائوں سے آنے والے سیلاب کے باعث دریائے سندھ میں سطح آب تیزی سے بلند ہونے لگی

ہفتہ 30 اگست 2025 18:50

پنجاب کے بعد سکھر گڈو بیراجوں کے مقام پرسیلابی صورتحال برقرار
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)پنجاب کے بعد سکھر گڈو بیراجوں کے مقام پرسیلابی صورتحال برقرار ہے دریائے سندھ میں جہاں ایک سے ڈیڑھ ماہ قبل پانی کی شدید کمی تھی وہاں پر اب سیلابی صورتحال پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے بارشوں اور پنجاب کے دریائوں سے آنے والے سیلاب کے باعث دریائے سندھ میں سطح آب تیزی سے بلند ہورہی ہے محکمہ آبپاشی حکام کے مطابق گذشتہ 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران گڈو بیراج پرصورتحال نارم ہے اور اس وقت گڈو بیراج پر پانی کی آمد383299جبکہ اخراج 350943ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ اسی طرح سکھر بیراج پر بھی سطح آب میں اضافہ ہورہاہے سکھر بیراج پر اس وقت پانی کی آمد313000جبکہ اخراج 259050ریکارڈ کیا جارہا ہے اسی طرح کوٹر بیراج پر پانی کی آمد264131جبکہ اخراج233216ریکارڈ کیا گیا ہے پنچاب کے بعد سندھ میں سیلابی صورتحال کے باعث محکمہ موسمیات نے دریائے سندھ سمیت ملک کے تمام دریائوں میں انتہائی اونچے اور اونچے درجے کے سیلاب آنے کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے صوبوں و متعلقہ اداروں کو سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، سندھ میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے گڈو بیراج اورسکھر بیراج سمیت دیگر بیراج اور بندوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سندھ فلڈ ٹیم تشکیل دے دی اور ٹیم کے اراکین نے اپنے ہنگامی دورے شروع کر دیئے جبکہ محکمہ آبپاشی حکام نے بھی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گڈو کے مقام پر درمیانے اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :