پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرول قیمت میں61 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی 3 روپے 13 پیسے کمی کا امکان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 اگست 2025 18:30

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اگست2025ء)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے معمولی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

مٹی کے تیل کی قیمت میں1 روپے 57 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔