Live Updates

موہلنوال میں معجزہ: ٹرانسجینڈر ڈاکٹر زین خان نے 5 دن کے بچے اور ماں کو سیلاب سے بچا لیا

Shahid Nazir Ch شاہد نذیر چوہدری ہفتہ 30 اگست 2025 18:57

موہلنوال میں معجزہ: ٹرانسجینڈر ڈاکٹر زین خان نے 5 دن کے بچے اور ماں کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اگست 2025ء) لاہور کے علاقے موہلنوال میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران ایک معجزہ دیکھنے کو ملا۔ جیو پاک اسپتال موہلنوال لاہور کے ٹرانسجینڈر ڈاکٹر زین خان اور سی ای او محمد شکور اطلاع ملنے پر فوراً متاثرہ علاقے میں پہنچے، جہاں ایک خاتون زچگی کے بعد ملبے تلے دب گئی تھی اور اس کے ساتھ پانچ دن کا نومولود بھی موجود تھا۔


ڈاکٹر زین خان نے موقع پر نہ صرف طبی امداد فراہم کی بلکہ اپنی ہمت اور مہارت سے ماں اور بچے دونوں کی جان بچالی۔

(جاری ہے)

اس غیر معمولی ریسکیو کو دیکھ کر علاقے کے مکینوں نے ڈاکٹر زین کو انسانیت اور بہادری کی زندہ مثال قرار دیا اور ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے لئے باعثِ فخر کہا۔
اس موقع پر اپنے تاثرات میں ڈاکٹر زین خان نے کہا "یہ بچہ میرے لئے صرف ایک مریض نہیں تھا بلکہ امید کی کرن تھا۔

اللہ نے مجھے یہ توفیق دی کہ میں ایک ماں اور اس کے نومولود کو زندگی دے سکوں۔ خدمتِ انسانیت میری اصل پہچان ہے اور یہی میرے مشن کا حصہ ہے۔"
اہلِ علاقہ نے جیو پاک اسپتال کی ٹیم اور خصوصاً ڈاکٹر زین خان و سی ای او عبدالشکور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیلاب میں ڈوبتی امیدوں کو نئی زندگی دی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :