
فلیٹ سے اکثرماڈل حمیرا کی چیخنے اور چلانے کی آوازیں آتی تھیں، پڑوسیوں کا انکشاف
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ حمیرا منشیات کا استعمال بھی کرتی تھی، پولیس، بظاہر لگتا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں، کرائم سین کا معائنہ کر کے معلوم ہوا موت کسی چیز کے کھانے یا ری ایکشن کی وجہ سے ہوئی، ایس ایس پی
فیصل علوی
بدھ 9 جولائی 2025
16:45

(جاری ہے)
ایس ایس پی کایہ بھی کہنا ہے کہ ان کے خاندان سے بھی رابطہ کیا گیا مگر تاحال انہوں نے لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اہلخانہ نے کہا تھا کہ وہ بعد میں رابطہ کریں گے لیکن اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
فیملی کی جانب سے اگررابطہ نہ کیا گیا تو پولیس خودقانونی کارروائی کرے گی۔ اداکارہ کے والد نے یہ بھی بتایا ہے کہ انہوں نے کافی عرصہ پہلے حمیرا سے تعلق ختم کر دیا تھا۔ایس ایس پی کے مطابق حمیرا اصغر کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے کے بعد سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کریں گے۔ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا کہ حمیرا اصغر علی 2018 سے اس فلیٹ میں رہائش پذیر تھی ان کا 2019 میں ایگری منٹ ختم ہوا تو وہ ری ایگری منٹ کیلئے گئی لیکن مالک نے ایگری منٹ دوبارہ کرنے سے منع کیا تو حمیرا عدالت چلی گئی وہ عدالت جانے کے بعد کئی سال تک مالک کو کرایہ دیتی رہی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حمیرااصغر علی نے 2024 میں کرایہ دینا بند کردیا تھا، جس کے بعد مالک نے عدالت سے رجوع کیا تو فلیٹ خالی کرانے کے احکامات ملے۔ عدالتی بیلف کی جانب سے صورتحال دیکھ کر پولیس کو قانونی کارروائی سے روکا گیا۔ عدالتی بیلف کی جانب سے کہا گیا کل فلیٹ ڈی سیل کرکے پولیس اپنی کارروائی کرے۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ؛ 5 جوان شہید‘ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.