Live Updates

مون سون کے موسم میں مچھروں کی افزائش سے ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

بدھ 9 جولائی 2025 17:57

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) مون سون کے موسم میں مچھروں کی افزائش سے ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ملیریا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اور ڈاکٹرز کی ہدایات پر مکمل عمل کرنا چاہییے جراثیم کش ادویات اور نالیوں میں مٹی کا تیل یا چونا استعمال کیا جائے۔بارش کا پانی جگہ جگہ کھڑا ہونے سے بھی مچھروں کی افزاس ہوتی ہے۔

لہزا بارشوں کے پانی کی نکاسی کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں محکمہ صحت وسائل کے اندر رہتے ہوئے ملیریا کے تدارک کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہرنائی ڈاکٹر عبدالرحمان ہاشمی نے دو روزہ ملیریا میٹنگ میں کیاانڈس ہسپتال اور ملیریا کنٹرول پروگرام کے تحت 7 جولائی بروز پیر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہرگ میں تحصیل شاہرگ کے ملیریا فوکل پرسن اور 8 جولائی بروز منگل ہیلتھ ہال ہرنائی میں تحصیل ہرنائی کے ملیریا فوکل پرسن نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں ڈی ایس ایم عالمگیر خان اچکزئی،انڈس ہسپتال کے ایم این ای آفیسر عبدالقاہر ساجد پرکانی،انڈس ہسپتال کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر شامیر بلوچ،ڈسٹرکٹ ڈی ایم یو انچارج غلام یزدانی ترین،پیرا میڈکس جنرل سیکرٹری حاجی مسعود خان،انڈس ہسپتال کے نجیب اللہ خان ترین اور پی پی ایچ آئی کے چنگیز خان کے علاوہ تمام ہیلتھ مراکز اور پرائیویٹ میڈیکل اسٹورز کے ملیریا فوکل پرسن نے شرکت کیاملیریا سے بچاؤ کے لئے ضلع کے تمام مراکز صحت ہرنائی ناکس شاہرگ کھوسٹ اور اسپین تنگی میں مخصوص پرائیویٹ میڈیکل اسٹوروں میں مفت ملیریا کی تشخیص کی جاتی ہے۔

ملیریا کا ٹیسٹ میں ملیریا پازیٹیو آنے سے ملیریا کی مفت ادویات دی جاتی ہے۔لہزا عوام خود کو ملیریا سے بچاؤ کے لئے محکمہ صحت کے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔اور ڈبلیو ایچ او کے گائڈ لائن کے مطابق ملیریا ٹیسٹ کے بعد ملیریا کی ادویات استعمال کی جائیں۔\378
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات