ہرنائی: شاہرگ لیویز کی کارروائی منشیات فروش گرفتار کرلیا

بدھ 9 جولائی 2025 18:07

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد سلیم ترین.

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی رازق ترین کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او لیویز تھانہ شاہرگ محمد عمر رند کی سربراہی میں لیویز تھانہ شاہرگ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شاہرگ بازار سے ایک شخص سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے مقدمہ نمبر 29/25 درج کر لیا اور بند حوالات کیا گیا، ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ نے لیویز فورس کی کامیاب کارروائی پر ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نشہ ایک ناسور ہے ، جس کو جڑ سے ختم کرنا انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ اس طرح کے مزید کاروائیوں کی ضرورت ہے ، تاکہ معاشرے کو اس لعنت سے نجات حاصل ہوکر کسی کا گھر اجڑنے سے بچایا جاسکے ۔

\378

متعلقہ عنوان :