پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گرلز ٹریننگ کیمپ کا آغاز

بدھ 9 جولائی 2025 21:57

پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گرلز ٹریننگ کیمپ کا آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لڑکیوں کے لیے سکواش ٹریننگ کیمپ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں 20 خواتین کھلاڑی شریک ہیں۔ کیمپ کی نگرانی سینئر کوچ صائمہ شوکت کر رہی ہیں، جہاں لڑکیوں کو تکنیکی تربیت کے ساتھ ساتھ فزیکل ٹریننگ بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کیمپ کے دوران روزانہ دو سیشنز رکھے گئے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کی جسمانی اور کھیل کی مہارتوں میں بہتری لائی جا سکے۔

اس موقع پر سیکرٹری پنجاب سکواش ایسوسی ایشن منصور احمد کا کہنا تھا کہ سکواش کورٹ میں خواتین کھلاڑیوں کو ایک محفوظ اور مثبت ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر سکیں۔سکواش فیڈریشن کے مطابق ایسے تربیتی کیمپس کا انعقاد مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھلاڑیوں کی تیاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :