نصرت ڈویژن سے نکلنے والی مختلف نہروں میں 8 جولائی سے 15 جولائی تک پانی کی فراہمی بند رہے گی

بدھ 9 جولائی 2025 22:49

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)ایگزیکٹو انجینئر آبپاشی نصرت ڈویژن شہید بینظیرآباد کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ روہڑی مین کینال میں پانی کی مناسب فراہمی نہ ہونے کے باعث نصرت ڈویژن سے منسلک مختلف نہروں تک پانی پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے اس لئے نصرت ڈویژن سے نکلنے والی مختلف نہروں میں 8 جولائی سے 15 جولائی 2025 تک پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ کوٹ لالو مائنر، ?ولو ڈسٹری،کیاریوں مائنر،جیہمل مائنر،سہیلو مائنر،دیوان آباد مائنر،جام صاحب ڈسٹری،وسرو مائنر،دھوہجی مائنر اور بھٹ مارو ڈسٹری میں پانی کی فراہمی 8 جولائی سے 15 جولائی تک بند رہیگی۔

متعلقہ عنوان :