صوبائی وزیرمحمد علی ملکانی کی زیر صدارت اسکولوں کی تعمیر و بحالی کا جائزہ اجلاس

بدھ 9 جولائی 2025 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) صوبائی وزیر برائے لائیواسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی کی زیر صدارت ایجوکیشن ورکس کی طرف سے ضلع سجاول میں جاری اسکولوں کی تعمیر و بحالی کا جائزہ اجلاس منعقد ہواجس میں ضلع سجاول کے تعلیمی اداروں کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر نے متعلقہ نمائندگان سے اسکولوں کی تعمیر و بحالی کے مجوزہ سلیکشن کے طریقہ کار کی بابت پوچھا لیکن وہ مطمئن بخش جواب نہ دے سکے، جس پر صوبائی وزیرمحمد علی ملکانی نے کہا کہ اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے وہ خود بات کرینگے۔

انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو واضع ہدایات دیں کہ ضلع سجاول کی تعلیم کی ترقی کے لیے وہ کوتاہی برداشت نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی)کی اسکیموں پر کام کرنے والے ایجوکیشن ورکس سجاول کے ایکس ای این محمد یوسف منگی،ریفارم سپوررٹ یونٹ کے ڈسٹرکٹ مینیجر محمود مشتاق میمن،ضلع سجاول کے ڈی ای او سیکنڈری حاجی شفیع محمد بارن،ڈی ای او پرائمری ثنااللہ ابڑو،ٹی ای او فدا حسین لغاری،ٹی ای او پرائمری میرپوربٹھورو عبدالجبار شیخ،ٹی ای او پرائمری جاتی امداد حسین خواجہ،ٹی ای او شاہ بندر محمد عثمان میمن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :