) ممبران صوبائی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کے لیے تحریک انصاف کے 27ممبران صوبائی اسمبلی کومختلف محکموں کے پارلیمانی سیکرٹری تعیناتی کا حکم نامہ جاری

بدھ 9 جولائی 2025 21:20

1 نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء)وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے ممبران صوبائی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کے لیے تحریک انصاف کے 27ممبران صوبائی اسمبلی کومختلف محکموں کے پارلیمانی سیکرٹری تعیناتی کا حکم نامہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

نوشہرہ تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں عمرکاکاخیل کو پارلیمانی سیکرٹری برائے پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ اور پبی کے ممبرصوبائی اسمبلی اشفاق احمدکو پارلیمانی سیکرٹری برائے لوکل گورئمنٹ اور دیہی ترقی تعینات کردیاہے۔صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ان پارلیمانی سیکرٹری کی تعیناتی سے سرکاری محکموں کی کارکردگی بہتر ہونے میں مدد ملے گئی۔