}رکھنی، قاتل روڈ: نیشنل ہائی وے این-70 نے پھر قیمتی جانیں نگل لیں

بدھ 9 جولائی 2025 21:35

Vرکھنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) نیشنل ہائی وے این-70 ایک بار پھر "قاتل روڈ" ثابت ہوا۔ صرف تین دن کے دوران اس خطرناک شاہراہ پر پیش آنے والے مختلف حادثات میں تین قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو گئیں۔ مقامی افراد اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس شاہراہ پر اب تک ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلسل حادثات کی وجہ سڑک کی خستہ حالی، سنگل روڈ، تیز رفتاری، اور بڑی گاڑیوں کی بلاخوف دوڑ ہے۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ رکھنی سے گزرنے والی این-70 کو فوری طور پر ڈبل روڈ میں تبدیل کیا جائے تاکہ مزید انسانی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔مقامی لوگوں نے حکومت بلوچستان، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور وفاقی وزارت مواصلات سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہ شاہراہ قاتل روڈ کے بجائے محفوظ سفر کا ذریعہ بن سکے۔

متعلقہ عنوان :