
اردن میں کالعدم جماعت "اخوان المسلمین" سے منسلک اداروں کے خلاف قانونی کریک ڈاؤن
جمعرات 10 جولائی 2025 08:50
(جاری ہے)
ان تینوں پر انتظامی بے ضابطگیوں اور غیر قانونی طریقے سے چندہ جمع کرنے کے الزامات ہیں۔"جمعیۃ زہُور البراری" کے خلاف قانونی چھان بین کے بعد اس کی انتظامی کمیٹی نے خود کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔
دریں اثنا، وزارت سماجی ترقی ایک ایسی کاروباری انجمن کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے جس کی قیادت ایک سابق رکن پارلیمنٹ کر رہا ہے، اور اس کے منتظمین کالعدم جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔وزارت نے عمان کے ایک علاقے میں پانچ افراد کی نشان دہی کی ہے جو غیر قانونی طور پر چندہ جمع کر رہے تھے، اور ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ ایک شخص، جو ماضی میں اخوان المسلمین سے ماہانہ تنخواہ لیتا رہا ہے، عمان میونسپلٹی میں ایک درخواست جمع کرا چکا ہے تاکہ انٹرنیٹ کے ذریعے سیٹلائٹ چینلوں کی رکنیت سے متعلق پیشہ ورانہ اجازت نامہ حاصل کر سکے۔اردنی حکام اب بھی کالعدم جماعت اخوان المسلمین کے اثاثوں کا مکمل جائزہ لے رہے ہیں، جن میں بینک اکاؤنٹس، نقد رقوم، اور جائیدادیں شامل ہیں، تاکہ ان کے بارے میں قانون کے مطابق فیصلہ کیا جا سکے۔واضح رہے کہ اردنی حکومت نے اپریل 2025 میں اخوان المسلمین کو "غیر قانونی جماعت" قرار دے کر اس پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس کے تمام اثاثے ضبط کر لیے گئے تھے، اس کے نظریات کی ترویج یا اس سے کسی بھی قسم کا تعلق رکھنا غیر قانونی قرار دیا گیا تھا، اور اس سے وابستہ کسی بھی سرگرمی کو قانون کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایئرانڈیا طیارہ حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں، ابتدائی رپورٹ جاری
-
ایران، لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے والے شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی
-
دبئی ایئرپورٹ پر معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کی گرفتاری
-
پلاسٹک کے فضلے سے پیراسیٹامول تیار کی جاسکتی ہے، نئی تحقیق
-
افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کیلئے انوکھا حل نکال لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا طوفان سے متاثرہ ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ
-
برطانیہ، امام جلال الدین قتل کیس میں پولیس کی سنگین غلطی کاانکشاف
-
غزہ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار مسرت کرنے والا اسرائیلی صحافی گرفتار
-
غسل کیلئے خانہ کعبہ کی سیڑھی مقدس ترین جگہ کے لیے احتیاط کی علامت
-
قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں جیو ڈیسک گنبد نشانہ بنا،سیٹلائٹ تصاویر
-
تیسری میڈ اِن سعودیہ نمائش کا انعقاد دسمبر میں ریاض میں ہو گا
-
امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.