چیلسی کلب کے ہاتھ میں تاریخ رقم کرنے کا موقع، جیت کی صورت میں اربوں کا انعام!

اگر چیلسی کلب فائنل جیت جاتا ہے تو کھرب پتی بن جائے گا کلب ورلڈ کپ کی انعامی رقم ہوش اڑا دے گی!

جمعرات 10 جولائی 2025 12:10

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)2025 فیفا کلب ورلڈ کپ کے سفر میں چیلسی فٹبال کلب نے نہ صرف میدان میں شاندار کارکردگی دکھائی بلکہ اپنی خزانے کی تجوریاں بھی بھرلیں۔ فلومی نینسے کے خلاف فتح حاصل کرکے چیلسی نے فائنل میں جگہ بنالی ہے، جہاں ان کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین سے ہوگا۔برازیلی ٹیم کے خلاف جواؤ پیڈرو کی شاندار کارکردگی نے چیلسی کو فیصلہ کن میچ تک پہنچادیا، اور کوچ اینزو ماریسکا کیلیے یہ کامیابیاں ٹیم کی تعمیرِ نو کے سفر میں ایک اور سنگ میل ثابت ہورہی ہیں۔

اگرچہ کلب ورلڈ کپ تک رسائی کا سفر آسان نہیں تھا، لیکن چیلسی کلب نے عالمی سطح پر مختلف ٹیموں کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اب اگر چیلسی کی ٹیم فائنل جیت لیتی ہے تو یہ نہ صرف میدان میں بلکہ مالی اعتبار سے بھی ایک بڑی کامیابی ہوگی۔

(جاری ہے)

چیلسی کے مالی معاملات پہلے ہی مستحکم ہیں، لیکن کلب ورلڈ کپ کے سفر نے ان کے اکاؤنٹس میں مزید خطیر رقم شامل کردی ہے۔

سیمی فائنل سے پہلے ہی چیلسی نے کلب ورلڈ کپ سے 104.6 ملین ڈالر (76.9 ملین پاؤنڈ) یعنی تقریباً 29 ارب 16 کروڑ روپے کمالیے تھے۔فلومی نینسے کو شکست دینے کے بعد چیلسی کی دولت میں مزید 30 ملین ڈالر (22.1 ملین پاؤنڈ) یعنی 8 ارب 36 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چیلسی نے اب تک اس ٹورنامنٹ سے کل 134.6 ملین ڈالر (99 ملین پاؤنڈ) یعنی 37 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کما لیے ہیں۔یہ کلب ورلڈ کپ میں کسی بھی دوسری ٹیم کے مقابلے میں سب سے زیادہ رقم ہے، اور فائنل جیتنے کی صورت میں چیلسی اپنی اس کمائی میں مزید اضافہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :