برطانیہ اور فرانس کا چھوٹی کشتیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کااعلان

غیر قانونی برطانیہ آنیوالوںکوواپس فرانس بھیج کراتنی تعدادمیں پناہ کے متلاشی افرادقبول کیے جائینگے

جمعرات 10 جولائی 2025 13:05

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے غیرقانونی طور پر چھوٹی کشتیوں کے ذریعے انگلینڈ آنے والوں کو روکنے کے لیے نئی روک تھام پر اتفاق کیا ہے۔ لندن میں فرانسیسی صدر نے کیئر اسٹارمر سے ملاقات کی، دونوں رہنماوں نے غیرقانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہونے والوں کے خلاف کارروائی پر بات چیت کی اور ون اِن، ون آئوٹ اسکیم پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

اس اسکیم سے مراد جو پناہ گزین غیر قانونی طریقے سے برطانیہ آئیں گے، انہیں فرانس واپس بھیجا جائے گا اور اس کے بدلے میں برطانیہ قانونی طور پر فرانس میں موجود اتنی ہی تعداد میں پناہ کے متلاشی افراد کو قبول کرے گا۔میکرون نے اس منصوبے پر ابھی حامی نہیں بھری، کچھ یورپی ممالک جیسے اسپین، اٹلی، یونان، قبرص اور مالٹا نے اس اسکیم کی مخالفت کی ہے، کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ یہ جنوبی یورپ میں غیر قانونی ہجرت کو مزید بڑھا دے گا۔