وزیر اعلیٰ پنجاب کے گورننس بہتری اقدامات(انیشی ایٹوز)پر تمام محکمے تیزی سے عملدرآمد جاری رکھیں ،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 10 جولائی 2025 14:33

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیرصدارت چیف منسٹر کے پی آئیز اور ریونیو کے پی آئیز، پرائس کنٹرول اور ستھرا پنجاب سے متعلق میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، ڈ پٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گورننس بہتری کے اقدامات(انیشی ایٹوز)پر تمام محکمے تیزی سے عملدرآمد جاری رکھیں اور کارکردگی کو بہتر بنائیں حکومت پنجاب نے پر فارمنس انڈیکیٹرز(کے پی آئیز)ضلع کی کارکردگی کو جانچنے و پرکھنے کیلئے بنیادی کارکردگی اعشاریے مقرر کئے ہیں جس میں روٹی کی قیمت پر عملدرآمد،ستھرا پنجاب پروگرام، ترقیاتی منصوبوں کے دورے،میرج ایکٹ، پرائس کنٹرول، ہسپتالوں و مراکز صحت کی مانیٹرنگ اور صفائی ستھرائی و طبی سہولیات کی فراہمی، تعلیمی اداروں میں طلبائ کو سہولیات کی فراہمی، مین ہولز کو ڈھکن لگانا، آوارہ کتوں کی تلفی،پلاسٹک بیگز پر پابندی، تجاوزات،وال چاکنگ جیسے انڈیکیٹرز شامل ہیں تمام متعلقہ محکموں کے افسران اندیکٹرز پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ انسپکشنز کریں وزیراعلیٰ پنجاب گورننس اقدامات کے حوالے سے یوسی سطح پر سرگرمیوں کو بڑھایا جائے اس حوالے سے کسی قسم کی سستی،کاہلی یا خراب کارکردگی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کے پی آئیز وزیر اعلیٰ پنجاب کے گورننس بہتری کے اقدامات بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ تمام انڈیکیٹرز پر سب مل کر کام کریں پرفارمنس اندیکٹرز کا مقصد محکموں کی گورننس کو بہتر بنانا ہے تاکہ عوام کو بہترین سروسز فراہم ہو سکیں اس لئے تمام افسران محنت، لگن اور خندہ پیشانی سے کام کریں اسسٹنٹ کمشنر تمام سرگرمیوں کی موثر انداز سے نگرانی کریں اور متعلقہ محکموں کے افسران روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروائیں تاکہ ضلع بہاولنگر کو پنجاب میں نمایاں رینکنگ میں لا یا جا سکے ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو اپنی اپنی تحصیلوں میں ماڈل ویلج پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ۔\378