مانسہرہ، ٹی ایم اے بفہ پکھل کا بٹل بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

جمعرات 10 جولائی 2025 15:36

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) مانسہرہ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) بفہ پکھل کا بٹل بازار میں تجاوزات کے خلاف موثر آپریشن جاری ہے۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) بفہ پکھل کا سینیٹیشن و انکروچمنٹ کنٹرول سٹاف بٹل بازار میں صفائی اور شہری نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔

اس سلسلے میں بٹل بازار اور اس سے ملحقہ علاقوں میں قائم سڑکوں کے اطراف غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کے کناروں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو بھی ہٹایا جا رہا ہے تاکہ نکاسی آب کے نظام میں رکاوٹ پیدا نہ ہو اور قدرتی پانی کی روانی برقرار رہے اور کسی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

یہ کارروائیاں عوامی مفاد اور شہری سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔ٹی ایم اے بفہ پکھل کی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تجاوزات سے گریز کریں، خود بھی قانون کا احترام کریں اور شہر کی خوبصورتی، صفائی اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے میں میونسپل عملے سے بھرپور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :