کھتری پریمیئر لیگ سیزن 3' دھڑا دبنگ نے واڈا ہنٹرز کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کرلی

جمعرات 10 جولائی 2025 17:14

کھتری پریمیئر لیگ سیزن 3' دھڑا دبنگ نے واڈا ہنٹرز کو پانچ وکٹوں سے ہرا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)مسلم کھتری برادری کے زیر اہتمام کراچی کے تاریخی اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں جاری کھتری پریمیئر لیگ سیزن 2 فلڈ لائٹس T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں دھڑا دبنگ نے جارح مزاج اوپننگ بیٹر اوسامہ اے بی تیز ترین 44 رنز اور کراچی ابھرتے ہوئے فرسٹ کلاس آل رانڈر محمد طلحہ کی 75 رنز کی شاندار میچ وننگ باری اور کپتان محمد شاہد ساگر کی 28 رنز کی زمدارانہ باری کی بدولت ایونٹ میں پہلی بار شریک ٹیم واڈا ہنٹرز کو با آسانی 5 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی کا کھاتہ کھول لیا۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی واڈا ہنٹرز کے فرنچائز آنر محمد عارف نے محمد طلحہ کو عمدہ بیٹنگ 75 رنز بنانے پر پر میں آف دی میچ ایوارڈ دیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ محمد سلیم ڈی ایس, اسپانسرز بھیڈا ٹریڈرز کے عبدالغفار بھیڈا اور بھیڈا ٹائیگرز کے کپتان عمران چوڑی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

دھڑا دبنگ کے کپتان شاہد ساگر نے ٹاس جیت کر حریف واڈا ہنٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوتِ دی۔

جبکہ واڈا ہنٹرز نے معین علی کاچھی کی 31 گیندوں پر 4 زوردار چوکوں اور 7 شاندار چھکوں سے سجی جارحانہ نصف سینچری 67 رنز اور شہریار غنی کے 23 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کے باعث مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان 181 رنز بناکر 182 رنز کا ہدف دیا۔ریحان سونیجا نے 29 رنز میں ایک بولا لگایا, اسد اختر 12 گیندوں پر 3چھکوں اور 2 چوکوں مدد سے 28 رنز بنائے۔

فاتح ٹیم کی جانب سے ثاقب خان نے 2 وکٹیں لیں جبکہ محمد اشفاق, محمد ناصر اور محمد طلحہ نے ایک ایک وکٹ لی۔ جواب میں دھڑا دبنگ نے 186 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے محمد طلحہ نے 57 گیندوں پر ایک چوکے اور 8 چھکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے، امین اوسامہ اے بی نے 16 گیندوں پر 5 چوکوں 4 چھکوں کی مدد سے 44 رنز بنائی, ، سلیم کپتان شاہد ساگر نے 19 رنز 3 چوکوں کی مدد سے اسکور کیئے جبکہ سمیع سلیم لاڈھایا نے 28 رنز میں 3 چوکے لگائے اور ثاقب خان نے ناقابل شکست 20 رنز میں 2 چھکے لگائے ۔

ریحان سونیجا نے عمدہ بولنگ کی اور 8 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں، کپتان لیاقت علی اور شعیب سونیجا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آء۔مزکورہ میچ کو امپائر محمد ریحان اور ایس ایم بار نے سپر وائز کیا جبکہ انٹر نیشنل اسکورر راشد اسلم آفیشل اسکورر تھے۔11 جولاء کا شیڈول۔ دفاعی چیمپیئن ٹنگر اسٹار کا مقابلہ بچھڑا واریئرز سے 10 بجے شب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :