Live Updates

بارش کا پانی کپاس کے کھیت میں 24 گھنٹے سے زیادہ کھڑا ہونے پر نقصان کا باعث بنتا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت

جمعرات 10 جولائی 2025 20:11

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد طلحہ شیخ نے لدھانہ، پیر جگی، کوٹ سلطان اور پہاڑ پور کا دورہ کیا ۔ کپاس کی مختلف کھیتوں کا معائنہ کیا اور کاشتکاروں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معمول کی بارش کپاس کی فصل کے لیے مناسب ہوتی ہے، فصل کی بڑھوتری اور پھول گڈی پر اچھے اثرات ہوتے ہیں،لیکن معمول سے زیادہ بارشیں جس سے کپاس کے کھیت پانی سے بھر جائیں فصل کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں،انہوں نے کہا کہ بارش کا پانی کھیت میں 24 گھنٹے سے زیادہ کھڑا رہے تو زیادہ نقصان کا باعث بنتا ہے،انہوں نے کہا کہ کاشتکار بارش ہونے کے 2 یا 3 دن بعد کپاس کے کھیت میں 2 فیصد یوریا یا میگنیشیم سلفیٹ 300 گرام، بوران 250 گرام اور زنک سلفیٹ 250 گرام کا محلول بنا کر سپرے کریں اور وتر آنے پر ایک بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کریں۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :