ہری پور ،تبدیل ہونے والے ڈی ایس پی غازی سرکل راجہ بشیر کے اعزاز میں الوداعی تقریب

جمعرات 10 جولائی 2025 20:41

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) تبدیل ہونے والے ڈی ایس پی غازی سرکل راجہ بشیر کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق غازی سرکل سے خانپور سرکل تبدیل ہونے والے ڈی ایس پی راجہ بشیر کے اعزاز میں اسپیشل برانچ غازی کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

الوداعی تقریب میں ایس پی (ایس ایس یو) محمد طاہر قریشی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ غازی ایاز خان ، ٹی ایم او غازی عمر حیات ، ایس ایچ او تھانہ غازی شہر یار خان ، اے جی او اسپیشل برانچ غازی قیصر شاہ مشوانی ، وی سی چیئرمین ریاست الرحمان ، وی سی چیئرمین خان نواز خان ، سینئر صحافی جاوید اقبال۔

سیاسی و سماجی شخصیت انجینئر میاں جمیل ، صدر تربیلا پریس کلب غازی ملک فضل کریم ، چیئرمین انڈس پریس کلب قاصی محمد اصف، صدر حاجی عابد ،جنرل سیکرٹری کریم خان۔ ٹیکس انسپکٹر ٹی ایم اے غازی پرور شاہ ، ایڈمن آفیسر بشارت ، سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر مبارک اعوان آف دھموں ،انجمن تاجراں غازی کے عہدیداران ، تھانہ غازی و ڈی ایس پی آفس سٹاف، اسپیشل برانچ سٹاف نے الوداعی تقریب میں شرکت کی ۔ \378