چیلسی اورپیرس سینٹ جرمین کے درمیان فیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 13 جولائی کو کھیلا جائے گا

جمعہ 11 جولائی 2025 09:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام امریکا میں جاری کلب ورلڈ کپ ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مرحلے کی جانب گامزن ہے۔برطانوی فٹ بال کلب چیلسی اور فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین کی ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 13 جولائی کومیٹ لائف سٹیڈیم، ایسٹ رودر فورڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل چیلسی کی ٹیم نے میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں حریف برازیلین فٹ بال کلب کی ٹیم فلومی ننسے کو 0-2 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین کلب کی ٹیم نے میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سب سے زیادہ پانچ مرتبہ ایونٹ جیتنے والی ہسپانوی فٹ بال کلب ریال میڈرڈکی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4گول سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

(جاری ہے)

چیلسی کی ٹیم دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ فرانس کی پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کے لئےسرتوڑ کوشش کرے گی۔ عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے میچز کا سلسلہ امریکا میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔میگا ایونٹ اپنے اختتامی مرحل کی طرف گامزن ہے۔چیلسی اور پیرس سینٹ جرمین کی ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 13 جولائی کومیٹ لائف سٹیڈیم، ایسٹ رودر فورڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں یوں فائنل میچ میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔\932

متعلقہ عنوان :