مخصوص نشستوں پر حلف لینے سے روکنے کیلئے دائر متفرق درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

جمعہ 11 جولائی 2025 13:38

مخصوص نشستوں پر حلف لینے سے روکنے کیلئے دائر متفرق درخواست پر سماعت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف لینے سے روکنے کے لئے دائر متفرق درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی ۔ جسٹس خالد اسحاق نے شہری منیر احمد کی متفرق درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے سینیئر وکیل اظہر صدیق کے پیش نہ ہونے ،سلمی ریاض ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سینئر وکیل طبیعت ناساز ہونے کے باعث نہیں آسکے ، استدعا ہے کہ سماعت ملتوی کردی جائے ، عدالت نے خاتون وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ستمبر تک ملتوی کردی ، متفرق درخواست میں مخصوص نشستوں پر حلف لینے کے بارے میں اعتراض اٹھایا گیا ہے۔