حوثیوں کے ہاتھوں غرقاب بحری جہاز، مینیجر نے پانچ مشتبہ اموات میں سے ایک کی تصدیق کر دی

جمعہ 11 جولائی 2025 17:37

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)کارگو جہاز پر بحیر احمر میں حوثی ملیشیا کے حملے کے بعد یونان کی کاسموشپ مینجمنٹ نے جمعرات کو کہا کہ خیال ہے کہ ایک شخص ہلاک ہو گیا اور مزید چار کو نہیں دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق میری ٹائم سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پیر کو سفر شروع کرنے والے لائبیریا کے پرچم بردار جہاز پر بار بار چھاپوں کے دوران چار افراد کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ہلاک ہو چکے ہیں۔کم از کم دو مسلح محافظوں سمیت اکیس افراد نے بعد میں جہاز چھوڑ دیا۔ تب سے اب تک ان میں سے 10 کو بچا لیا گیا ہے۔