شامی خاتون اول کی گریجویشن مکمل، ڈگری اپنے شوہر صدر احمد الشرع سے وصول کی

یہ تقریب جامعہ ادلب میں 2025 کے بیچ النصر والتحریر کے تحت منعقد ، فارغ التحصیل طلبہ کو اسناد دی گئیں

پیر 8 ستمبر 2025 14:23

شامی خاتون اول کی گریجویشن مکمل، ڈگری اپنے شوہر صدر احمد الشرع سے وصول ..
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)شام کی خاتون اول لطیفہ الدروبی نے جامعہ ادلب کی فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز سے گریجویشن مکمل کرلی۔ ڈگری تقسیم کی اس تقریب میں شامی صدر احمد الشرع نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنی اہلیہ کو ڈگری پیش کی۔

(جاری ہے)

شامی صدارتی دفتر کے مطابق یہ تقریب جامعہ ادلب میں 2025 کے بیچ النصر والتحریر کے تحت منعقد ہوئی جس میں فارغ التحصیل طلبہ کو اسناد دی گئیں۔

خیال رہے کہ لطیفہ الدروبی کا تعلق شام کے شہر حمص سے ہے۔ رواں برس فروری میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد انہیں پہلی بار صدر احمد الشرع کے ساتھ ترکی اور سعودی عرب کے دوروں میں دیکھا گیا تھا۔شامی صدر متعدد مواقع پر یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ خانہ جنگی کے دوران جب وہ پہاڑوں میں روپوش زندگی گزار رہے تھے تو ان کی اہلیہ ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہیں۔

متعلقہ عنوان :