پاکستانی خواتین کرکٹرز کی دورہ آئرلینڈ کی تیاریاں۔کراچی میں سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کا چوتھا روز، 5 گھنٹے تک پریکٹس

جمعہ 11 جولائی 2025 17:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء) پاکستانی خواتین کرکٹرز کی دورہ آئرلینڈ کی تیاریاں جاری ہیں ۔ کراچی میں جاری سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے چوتھے روز خواتین کرکٹرز نے 5 گھنٹے تک بیٹنگ۔ باولنگ اور فیلڈنگ کی زبردست پریکٹس کی۔کوچز نے سکلز بڑھانے کے لئے وویمنز پلئیرز کو ٹپس دیں۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں خواتین کھلاڑیوں کو بیٹنگ۔ باولنگ اور فیلڈنگ کی عملی مشقیں کرائی گئیں۔خواتین کھلاڑیوں نے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ میں بھرپور محنت کی۔جنید خان نے وویمنز فاسٹ بالرز جبکہ طاہر خان نے سپنرز کو باولنگ کے گر بتائے۔ عبدالسعد نے فیلڈنگ و کیچنگ اور ٹرینر محمد رمضان سلاچی نے فٹنس کے بارے تربیت دی۔وویمنز کرکٹرز کا کیمپ 2 اگست تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :