مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا گیا، دس لاکھ پودےتقسیم کیے جائیں گے،کمشنر مردان

جمعہ 11 جولائی 2025 17:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) مردان میں مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔ کمشنر مردان نثار احمد نے پختونخوا ہاؤس میں ایک سادہ تقریب میں مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر مردان، اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ سید فہد افتخار، اے ڈی سی جنرل عید نواز شیرانی اور اے ڈی سی ریلیف اقبال حسین خٹک نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر نے اس موقع پر بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور اور چیف سیکرٹری سید شہاب علی شاہ کی ہدایت پر مردان ڈویژن میں مون سون کے دوران پانچ ہزار سے زیادہ پھلدار درخت لگائے جائیں گے جبکہ امسال ڈویژن میں دس لاکھ پودے مفت تقسیم کیے جائیں گے۔ کمشنر مردان نے مطلوبہ اہداف کے حصول کےلیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :